برلن یکم اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جرمن دارالحکومت برلن میں بروز اتوار ہم جنس افراد کے مابین پہلی مرتبہ باقاعدہ طور پر شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جرمن پارلیمان نے حال ہی ہم جنس پرست مردوں اور خواتین کی آپس میں شادیوں کو قانونی تحفظ فراہم کیا تھا جبکہ یکم اکتوبر بروز اتوار سے اس قانون پر عملدرآمد شروع ہوا۔ قبل ازیں سن دو ہزار ایک سے جرمنی میں ایسے افراد سول پارٹنر شپ قانون کے تحت خود کو رجسٹر کراتے تھے۔ سن دو ہزار پندرہ کے ایک جائزے کے مطابق جرمنی میں چورانوے ہزار ہم جنس پرست جوڑے اکٹھے رہتے ہیں۔